پنجاب اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ملک احمد خان جبکہ سنی اتحاد کونسل نے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل نے معین ریاض قریشی کے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں