لاہور: الیکشن ٹریبونلز میں دائر اپیلوں پر سماعت کیلئے مزید 6 ججز تعنیات

05 اپريل 2024
لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر 3  ججز الیکشن پٹیشنز کی سماعت کریں گے—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر 3 ججز الیکشن پٹیشنز کی سماعت کریں گے—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے نتائج سے متعلق الیکشن ٹریبونلز میں دائر اپیلوں کی سماعت کے لیے مزید 6 ججز تعنیات کردیے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر 3 ججز الیکشن پٹیشنز کی سماعت کریں گے، پرنسپل سیٹ پر جسٹس شاہد کریم، جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس انوار حسین اپیلیں سنیں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ اپیلیں سنیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان بینچ میں جسٹس راحیل کامران اور راولپنڈی بنچ میں جسٹس مرَزا وقاص روف اپیلیں سنیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل انتخابی عذر داریوں پر سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹریبونل قائم کیے تھے، جسٹس سرفراز محمد ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر احمد ٹریبونل میں شامل تھے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے لیے قائم ٹریبونل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل 180 روز میں انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں