حکومت بلوچستان کا بھی صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

22 اپريل 2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو: ڈان
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کےلیےمتعین ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے دو میں سے ایک طیارے کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی صوبے میں ایئر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں