کراچی: رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

22 اپريل 2024
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے سیاسی کارکن کو  طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔—فائل فوٹو
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے سیاسی کارکن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں پیش آیا جہاں واقع رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ دوردار دھماکے سے گر گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امداد سرگرمی شروع کردں۔

حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنھیں طوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سال 2020 میں اس پلازہ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سروے کے بعد مخدوش قرار دیکر خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف کچھ مکینوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر نجی کمپنی سے دوبارہ سروے کرایا گیا تھا جس نے بھی اپنی رپورٹ میں عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا۔

بعدازاں بلدڑ اور دکانداروں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جو تاحال زیر سماعت ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں