بلوچستان کے ضلع واشک میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خاران لے جانے والےگاڑی حادثے کا شکار ایک زخمی جاں بحق ہو گیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے خاران اور دالبندین منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق دالبندین سے ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں