• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm

کراچی میں گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم

شائع May 6, 2024
عدالت نے کہا کہ گداگروں کے خلاف حکم پر عمل درآمد کی ذمے داری کراچی پولیس چیف سمیت ڈی آئی جیز کی ہے—فائل فوٹو
عدالت نے کہا کہ گداگروں کے خلاف حکم پر عمل درآمد کی ذمے داری کراچی پولیس چیف سمیت ڈی آئی جیز کی ہے—فائل فوٹو

کراچی کی سیشن عدالت نے خاتون کی شکایت پر ٹریفک سگنلز پر گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپوٹ کے مطابق عدالت نے گداگروں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ گداگروں کا نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، عدالت نے گداگری کے خلاف کارروائی کرکے تفیصلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ حکم پر عمل درآمد کی ذمے داری کراچی پولیس چیف سمیت ڈی آئی جیز کی ہے، تمام افسران عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024