خیبر پختونخوا: اساتذہ کی بار بار امتحانات میں ڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

06 مئ 2024
خط میں بورڈز کو اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے پر ڈی ای اوز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے — فائل فوٹو: ڈان
خط میں بورڈز کو اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے پر ڈی ای اوز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے — فائل فوٹو: ڈان

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی بار بار امتحانات میں ڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے امتحانی ڈیوٹی سے متعلق آٹھ تعلیمی بورڈز کو خط لکھ دیا۔

خط میں بورڈز کو اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے پر ڈی ای اوز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں بورڈز سے کہا گیا ہے کہ امتحانات کی ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے، بیشتر اساتذہ کی امتحان ڈیوٹی لگنے سے اسکولز میں اسٹاف کم رہ جاتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ڈی ای اوز سے کوآرڈینیشن نہ ہونے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے، اسکولز میں اساتذہ کی تعداد کم رہ جانے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔

بورڈز سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال میں ایک استاد کو صرف ایک امتحان کی ڈیوٹی کی اجازت دی جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں