اخوان المسلمون کے اقتدار میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون سر پر حجاب اوڑھے ٹی وی پر خبریں پڑھ رہی تھیں۔ اے ایف پی فوٹو

قاہرہ: مصر میں  پہلی بار اتوار کو ٹی وی نیوزکاسٹر حجاب اوڑھے خبریں پڑھتی دکھائی دی ہیں۔

نیوز کاسٹر فاطمہ نبیل چینل ون ٹی وی پر پہلی بار حجاب اوڑھ کر دوپہر کے بلیٹن کے ساتھ ٹی وی پر نمودار ہوئیں۔

انہوں نے سیاہ لباس اور سر پر کریم کلر کا حجاب اوڑھا ہوا تھا۔ جس نے ان کے سر کے بال اور گردن کا حصہ ڈھانپ لیا تھا۔

اخوان المسلمون کے اقتدار میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون سر پر حجاب اوڑھے ٹی وی پر خبریں پڑھ رہی تھیں۔

باحجاب نیوز کاسٹر کو سابق صدر حسنی مُبارک کا تختہ اُلٹنے اور اسلام پسندوں کے اقتدار میں آنے کے بعد، مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں پالیسی کی تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔

حُسنی مبارک کا تختہ اُلٹنے اور اخوان المسلمون کے اقتدار میں آنے سے قبل مصری ٹیل وژن پرخواتین سر پر حجاب کے بنا نظر آتی تھیں مگر اتوار کو خاتون نیوز کاسٹر کے حجاب اوڑھ کر بلیٹن پڑھنے کو پالیسی میں تبدیلی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف، مصری حکومت نے فوج کے ستّر جنرلوں کو قبل از وقت ریٹائر کردیا ہے۔

گزشتہ روز کیے گئے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل اگست کے دوران صدر محمد مرسی نے فوج کے سربراہ اور وزیرِ دفاع کو بھی تبدیل کردیا تھا۔

حکام نے کہا ہے کہ مصری سپریم کونسل میں مسلح افواج کے چھ جنرل بطور ارکان بدستور شامل رہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں