روس کے صدر ولادی میر پیوٹن۔— اے ایف پی

اسلام آباد: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق روسی صدر کی خواہش پر دو اور تین اکتوبر کو ہونے والی پاکستان ، روس، افغانستان اور تاجکستان کے صدور کی کانفرنس موخر کردی گئی ہے۔

بیان کے مطابق روسی صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کو اپنے خط میں آگاہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے  زرداری سے مستقبل میں ملاقات کی امید کا اظہار بھی  کیا۔

محکمہ خارجہ نے بتایا کہ چار فریقی مذاکرات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں