حج کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کو سولہ نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ فائل تصویر اے ایف پی

اسلام آباد: حج کرپشن کیس میں  وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)  نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو  ان کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی سمیت سولہ نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سابق وزیر اعظم سے راؤ شکیل کی بطور ڈی جی حج  تعیناتی سے متعلق سوالات کیے جائیں گے، تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر اعظم سے جاننے کی کوشش کرے گی کہ کن وجوہات کی بناء پر  راؤ شکیل کو ڈی جی حج تعینات کیا گیا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ  نیب راؤ شکیل کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کر رہا تھا  اور ان کی عمر  بھی عہدے کے لیے مطلوبہ عمر سے زیادہ تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی  کے دوست  زین سکھیرا کو بھی سولہ نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ جو اس مقدمے میں ملوث ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں