رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

سیؤل :  جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حالیہ فوجی معاہدے سے دونوں اتحادی شمالی کوریا کی جانب سے کسی اشتعال انگیز کارروائی کی صورت میں مل کر جواب دیں گے، جس سے پڑوسی ملک کی جانب سے آئے روز شرانگیز کارروائیوں سے نجات مل سکے گی۔

 وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نئے فوجی معاہدے کے تحت شمالی کوریا کی چھوٹی سے چھوٹی جارحیت یا دیگر کسی غیرقانونی فوجی اقدام کا امریکی و جنوبی کورین فورسز مل کر جواب دیں گی

 بلکہ ہم اس معاہدے کے تعداد اضافی فوجی اسلحہ بھی امریکا سے مانگ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیوں نے خطے کے امن کو خراب کردیا ہے۔ اس نئے معاہدے سے یہ صورتحال بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں