gas-pipeline-R670
اوچ گیس پائپ لائن۔رائٹرز فوٹو

کوئٹہ: شرپسندوں نے اتوار کی صبح بلوچستان کی اہم گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ دھماکے سےاٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  دھماکہ کے باعث گیس کی سپلائ معطل ہوگئ   جبکہ بجلی کی پیداوار میں  مزید پانچ سو پچیس میگاواٹ  کمی واقع ہوگئی ہے۔

اس بجلی کی کمی کے باعث پنجاب کے کئ شہروں میں  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

گیس حکام کے مطابق ، گیس پائپ لائن کے مرمت شروع کردی گئ ہے تاہم اس کی بحالی میں دو دن لگ سکتے ہیں۔

اس سے دو روز قبل  گیس پائپ لائن میں دھماکہ سے  بجلی کی پیداوار میں  ڈیڑھ سو میگاواٹ کی کمی ہوئی  تھی جبکہ حبیب اللہ کوسٹل اور شیخ منڈا پاور بھی  پہلے سے بند ہیں۔

اس صورت حال کے  پیش نظر اب ملک میں  مجموعی بجلی کا بحران پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب سے سب سے بڑے شہر، لاہور کے بیشتر حصوں میں کل رات سے بجلی غائب ہے اور شہری سخت پریشان ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں