کینیا: 'مردہ' پھر سے جی اٹھا

11 جنوری 2014
پال متورا نے بدھ کی رات کیڑے مار دوا کھاکر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جبکہ ہسپتال میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا—تصویر بشکریہ بی بی سی۔
پال متورا نے بدھ کی رات کیڑے مار دوا کھاکر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جبکہ ہسپتال میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا—تصویر بشکریہ بی بی سی۔

نیروبی: کینیا میں ایک شخص ہسپتال میں مردہ قرار دیے جانے کے بعد اگلے دن اٹھ کھڑا ہوا۔

برطانوی تشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق حکام اس حوالے سے تحقیقات شروع کررہے ہیں کہ نیواشہ ہسپتال میں زیر علاج یہ شخص کس طرح دوبارہ 'زندہ' ہوگیا۔

ہسپتال کے مردہ گھر میں کام کررہے اہلکاروں نے جب پال متورا کو سانس لیتے اور ہلتے ہوئے دیکھا تو وہاں سے ڈر کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے۔

پال نے بدھ کی رات کیڑے مار دوا کھاکر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جبکہ ہسپتال میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

اعلیٰ طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران دل کی رفتار دھیمی کرنے کے لیے دوا کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ غلطی رونما ہوگئی ہوگی۔

ہسپتال کے سپرانٹینڈنٹ انچارج ڈاکٹر جوزف مبورو کا کہنا ہے کہ طبی عملہ شاید اس وجہ سے الجھ گیا ہوگا تاہم متاثرہ شخص کو حنوط کیے جانے سے قبل بچالیا گیا۔

اخبار کے مطابق پال کے اہل خانہ جمعرات کی صبح مردہ خانے پہنچے تھے جبکہ انہوں نے گھر واپس جاکر میت کے انتظامات بھی شروع کردیے تھے۔

والد کا کہنا ہے 'لیکن دوپہر میں ہمیں بتایا گیا کہ وہ زندہ ہے جس سے ہمیں بہت بڑا جھٹکا لگا۔'

بعدازاں پال نے اپنے والد سے خود کشی کی کوشش کرنے پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ شروع سے ہی غلط فیصلہ تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

DR HASNAIN Jan 12, 2014 01:43am
DR HASNAIN SIDDIQUI CARDIOLOGIST A M R S H LONDON UK