پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختنخوا کے دارالحکومت پشاور میں 2014ء کا پہلا پولیو وائرس کیس سامنے آگیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت کے مضافاتی علاقے باغوانان میں 11 ماہ کی بچی شائستہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق بچی کو ابتدائی طور پر پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے تاہم بیچ میں شائستہ کو قطرے نہیں پلائے گئے جس کے باعث بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے صوبائی درالحکومت پشاور میں بیس جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم مؤخر کر دی گئی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا ڈپو قرار دیاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوے فیصد پولیو وائرس جنیاتی طور پر پشاور میں موجود وائرس سے جڑا ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دو ہزار تیرہ میں دو ہزار بارہ کے مقابلے میں زیادہ پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں