ممبئی: ہندوستان نے 1971 کی جنگ سے متعلق بنائی گئی پاکستان مخالف بولی وڈ فلم جمعے کو ملک بھر میں ریلیز کردی ہے۔

بولی وڈ کی بنائی کی گئی 'چلڈرن آف وار' نامی فلم میں 1971 کی اُس جنگ کے گرد گھومتی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش وجود میں آیا۔

فلم کے بارے میں اسلام آباد میں سینسر بورڈ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی سینما گھر نے اسے پاکستان میں اسکرین کرنے کی اجازت نہیں مانگی گئی اور نہ ہی اسے چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان یا اسکی فورسز کے خلاف بننے والی فلم کو اسکرین کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے فلم کو "انڈین پروپیگینڈا" قرار دیتے ہوئے کہاکہ فلم میں یک طرفہ کہانی پیش کی گئی ہے اور پاکستان کا موقف نہیں لیا گیا۔

تاہم فلم کے ڈائریکٹر مریتیو جے دیورات نے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستانی عوام کو ذمہ دار ٹہرانا یا ان پر الزام تراشی کرنا نہیں۔

آزاد ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران تین سے پانچ لاکھ افراد مارے گئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں