ہندوستانی فوج کی فائرنگ، 2 پاکستانی سپاہی زخمی

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2014
بدھ کی صبح بھی دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔۔۔فوٹو۔رائٹرز
بدھ کی صبح بھی دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔۔۔فوٹو۔رائٹرز

اسلام آباد: ہندوستان کی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں بارڈر پر فائرنگ سے پاکستانی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کے جانب سے سیالکوٹ کےقریب چروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے چروا سیکٹر میں بدھ کی صبح بھی ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا جواب پاکستان کی فورسز کی جانب سے بھی دیا گیا تھا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والے فائرنگ کے اس تبادلے میں ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2003 میں بین الاقوامی سرحد اور کشمیر میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول) پر سیز فائر کا ایک معاہدہ ہوا تھا، یہ معاہدہ تو برقرار ہے مگر دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں