پاکستانی ٹاپ ماڈل آیان کی جانب سے عید پر ریلیز کی گئی میوزک ویڈیو اتنی بری ثابت ہوئی کہ اس کے سامنے جھوٹا نامی میوزک ویڈیو میں متھیرا دیکھنے اور سننے میں ماسٹر پیس محسوس ہونے لگتی ہے۔

یہ گانا " یو اینڈ آئی" بے کار الفاظ کا خزانہ ہے ، یہاں تک کہ آج کا پاپ میوزک بھی اسے برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

الیکٹرونک بیٹس اور دیگر موسیقی کو سن کر لگتا ہے کہ اسے کسی ایسے بچے نے کمپوز کیا ہے جو اپنے والد کے آلات موسیقی کے ساتھ کھیل رہا ہو۔

عام سننے والا تو اس کی خامیوں کو نظرانداز کردے گا مگر ناقد سامعین اس پر ضرور چلا اٹھتے ہیں۔

آیان کی گلوکاری سے ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو اپنے کانوں کے پردے پھٹتے اور سر میں دھماکے ہوتے محسوس ہوں کیونکہ عجیب و غریب نعروں اور نا نا نا ناز کی آوازیں ذہن پر بہت ہی گراں گزرتی ہیں۔

اگر اس گانے کو زیادہ اہمیت دی جائے تو ہمیں ایف چارم کو بھی سراہنا پڑے گا جسے اس وڈیو میں آیان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

چارم کی شاعری کی صلاحیت اور وڈیو میں آمد ہمیں ایم ٹی وی کے پرانے دورمیں لے جاتی ہے جب ڈاکٹر البان اور مارکی مارک سمیت فنکی بنچ ہپ ہوپ کرتے نظر آتے تھے۔

بدقسمتی سے چارم اور آیان یہ بھول گئے کہ یہ 2014ءہے اور اس طرح کی شاعری سے انہیں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی۔

آنکھوں میں بسنے والے مناظر سے قطع نظر یہ گیت کسی کو رقص کرنے یا اسے پسند کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا، یہاں تک کہ اس سے آیان اور چارم کے موسیقی کے میدان کو فتح کرنے کے عزائم کو بھی شدید دھچکہ لگا ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ گانا ہٹ کر ہے تو ٹھیک ہے، آیان اب پورا البم ہی متعارف کرانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

راضیہ سید Aug 05, 2014 03:43pm
اپنے میاں مھٹو بننا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا ، خود کو زبردستی سپر ماڈل کہلوانے والی آیان کیا ونیزہ ، ایرج ، زی کیو ، کو بھول چکی ہیں کیا یاد نہیں کرنا چاہتیں ، اسی طرح چلو اگر اپ ماڈلنگ میں ہیں تو موسیقی میں پنگا لینے کی کیا ضرورت تھی ، جناب موسیقی بچوں کا کھیل نہیں کہ جو چاہے خود کو گلوکار کہلوا دے ، اس کے لئے ریاضیت اور سب سے بڑھ کر اچھی آواز کا ہونا ضروری ہے ، اس ویڈیو میں مجھے شور شرابے کے کچھ سنائی نہیں دیا وہ بھی گانے والی خاتون کی آواز میوزک سے بھی کم ہے ، میوزک اور آواز کا ہم اہنگ ہونا ہی اچھے میوزک کی بنیاد ہوتا ہے ، ہاں اس کے علاوہ جو ایک چیز نظر آئی ہے وہ صرف عریانیت ، اب یقیننا کئی لوگوں کا جواب یہی ہو گا کہ یہ جدید دور کا تقاضا ہے اور لوگ یہی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں صرف یہ کہوں گی کہ لوگوں کو جو دکھا یا جائے گا وہ وہی دیکھیں گے اور اگر اچھی چیز کو پروموٹ کیا جائے تو لوگ وہ ضرور دیکھیں گے آیان صاحبہ اب یہ نہ ہو کہ کوا چلا ہنس کی چال تو اپنی بھی بھول گیا لہذا البم رہلیز کرنے کی غلطی نہ کیجیے گا ، لوگوں نے آپکی ایک تو نا نا سن لی اب ضروری نہیں کہ سارے البم میں ناں ناں کی سریز بھی سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔