سال 2014 دنیا کا 'گرم ترین' سال

04 دسمبر 2014
میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق سال 2014  اگردنیا کا گرم ترین نہیں تو گرم ترین سالوں میں سے ایک  ضرور ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی
میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق سال 2014 اگردنیا کا گرم ترین نہیں تو گرم ترین سالوں میں سے ایک ضرور ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے موسمیات نے سال 2014 کو دنیا کا گرم ترین سالوں میں شمار کیا ہے۔

موسمیاتی ایجنسی نے یہ اندازہ رواں سال جنوری سے جاری سطح سمندر میں اضافے، قحط سالی اور سیلابوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے حساب سے لگایا ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق سال 2014 اگردنیا کا گرم ترین نہیں تو گرم ترین سالوں میں سے ایک ضرور ہے۔

آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کے 15 گرم ترین سالوں میں سے 14 اکیسویں صدی میں ریکارڈ کیے گئے۔

ڈبلیو ایم او کے چیف مائیکل جراؤڈ کا کہنا ہے کہ 2014 کو ہم نےگرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شدید بارشوں اور سیلابوں سے بھرپور دیکھا۔ اگر دسمبر میں بھی موسم کی یہی صورتحال رہی تو سال 2014 ،2010 ، 2005 اور 1998 کے مقابلے میں دنیا کے ریکارڈ پر گرم ترین سال بن جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں