سڈنی: پولیس کی کارروائی کے بعد مغوی بازیاب

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2014
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔
فائل فوٹو رائٹرز
فائل فوٹو رائٹرز

سڈنی: آسٹریلوی پولیس نے کیفے کے اندر داخل ہو کر تمام یرغمالیوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا تاہم مسلح شخص سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کے کیفے میں ایران سے تعلق رکھنے والے مسلح شخص من ہارون مونیس نے اچانک دھاوا بولا اور کئی افراد کو یرغمال بنالیا۔

مونیس تشدد کے مقدمات میں ضمانت پر تھے اور آسٹریلیا میں سیاسی پناہ لے رکھی تھی۔

پولیس کیمطابق مونس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والی آسٹریلوی فوجیوں کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز خط بھیجے تھے۔

پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن ختم ہوچکا ہے جبکہ اس دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں ایک 34 سالہ آدمی اور ایک 38 سالہ خاتون شامل ہیں جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے

مونیس نے دو بم کیفے کے اندر اور دو باہر پلانٹ کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، انہوں نے سولہ گھنٹے سے زائد کیفے پر قبضہ جمائے رکھا۔

۔—اے پی فوٹو۔
۔—اے پی فوٹو۔

انہوں نے کیفے کی کھڑکی پر سیاہ رنگ کا جھنڈا لہرایا اور یرغمالیوں کے موبائل سے میڈیا کو فون کر کے شدت پسند تنظیم داعش کا جھنڈہ بھی مانگا۔

پولیس کہ کارروائی کے دوران دو افراد مارے گئے جب کہ تین زخمی ہوئے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ کیفے مارٹن پلیس کے علاقے میں واقع ہے جہاں پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیوں کے پاس نہ آنے کی ہدایت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Dec 16, 2014 02:30am
سنگین واقعہ ھے داغش کے حلاف مزید کاروائیوں کا قوی امکان پیدا ھوچکا ھے جو خطرناک ثابت ھوسکتی ھے پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں ھوگا