آئینی ترمیمی بل : صدر نے دستخط کر دیئے

07 جنوری 2015
صدر مملکت ممنون حسین—۔فوٹو/ اوپن سورس میڈیا
صدر مملکت ممنون حسین—۔فوٹو/ اوپن سورس میڈیا

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آرمی ایکٹ اور آئین میں 21 ویں ترمیم پر دستخط کردیئے ہیں۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں ترامیم اب باقاعدہ طور پر قانون کا حصہ بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے گزشتہ روز دونوں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:21 آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی و سینیٹ میں منظور

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حاضر کسی بھی رکن نے آرمی ایکٹ اور 21ویں آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں دیا تھا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہشت گردوں کے حملے بعد سزائے موت پر غیر اعلانیہ پابندی کو ختم کر دیا گیا جبکہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو فوری سزاؤں کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے نے سر اٹھایا۔

اس سلسلے میں آرمی ایکٹ اور آئین میں 21 ویں ترمیم پر بحث کا آغاز کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں