• KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

خبر ہے پھر کوئی پروپیگنڈا کیے جانے کی تیاری ہے، سینیٹر فیصل واڈا

شائع May 14, 2024 اپ ڈیٹ May 14, 2024 05:50pm
سینیٹر فیصل واڈا— فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر فیصل واڈا— فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونےکو ہے، اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں، مہم میں ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینےکا فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واڈا نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی، اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟ پروپیگنڈا میں ممکنہ طور پر کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینےکا فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے، آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستان میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے، اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا اس پروپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026