آرمی چیف لندن پہنچ گئے

14 جنوری 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

لندن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر برطانوی دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں۔

یو کے میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانوی محکمہ دفاع کے سینیئر افسران کے ہمراہ انھیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

دورہ لندن کے دوران جنرل راحیل شریف اپنے برطانوی ہم منصب اور برطانیہ کے سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے نمائندہ ڈان نیوزکو بتایا کہ آرمی چیف، برطانیہ کی عسکری و سیاسی قیادت کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال، خصوصاً افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ سرحدی معاملات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

جنرل راحیل شریف برطانوی رہنماؤں کو پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں