عامر خان ایک بار پھر کچھ نیا کرنے کو تیار

31 جنوری 2015
— بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام
— بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام

پی کے کا ایلین ہو یا گجنی میں کچھ منٹوں میں ہر چیز بھولنے والا مریض، تھری ایڈیٹس کا چلبلا طالبعلم ہو یا لگان کا پرعزم دیہاتی بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہر روپ میں جچ جاتے ہیں۔

مگر اپنی نئی فلم میں وہ بالکل ہی نئے انداز کے ساتھ آرہے ہیں جس کا تو تصور بھی ان کے پرستاروں نے نہیں کیا ہوگا۔

عامر خان کی اگلی فلم "دنگل" ہے جس میں وہ دو لڑکیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے اور وہ اس میں ایک بوڑھے شخص بنے نظر آئیں گے۔

اور مسٹر پرفیکٹ کا یہ روپ ان کے پرستاروں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

عامر اس فلم میں ایک ریسلر بن رہے ہیں جس کے لیے انہیں نے بالوں کو بہت چھوٹا اور داڑھی کو سفید کیا ہے۔

یہ فلم ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو انڈین خواتین ریسلرز گیتا اور ببیتا کے والد ہیں۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

تبصرے (1) بند ہیں

Ismail khan Jan 31, 2015 01:37pm
Amir khan ko film dangal men koi acha kardar karna chahiey mjhy nhe lagta ka filam dangal men koi acha busniesss karay ge Ismail khan