'پاکستان کی تاریخ میں اتنا بزدل کپتان نہیں دیکھا'

21 فروری 2015
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر—اے ایف پی فائل فوٹو۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 150 رنز کی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بزدل کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے لیے کھیلتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح کی فارم اچھی ہے انہیں دیگر کھلاڑیوں کو بچانا چاہیے اور تیسرے نمبر پر آکر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے کہ ٹیم کی کیسی بھی حالت ہو اور خود چوتھے، پانچویں نمبر پر آکر بیٹنگ کرے، 50-60 رنز کرے، یہ خودغرضی کی انتہا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ 'مصباح صرف اپنی فارم سے خوش ہیں، سمجھ نہیں آرہا کوچ وقار یونس کیا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس نہ کوئی گیم پلان نہیں ہے۔'

دوسری جانب سابق کپتان رمیز راجہ بھی مانتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے یونس خان ٹیم سے دستبردار ہوجائیں۔

رمیز نے کہا کہ 'یونس میں آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں۔ آپ کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے شکریہ لیکن پلیز اس ون ڈے ٹیم کو چھوڑدیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں یونس کو مینجمنٹ سے کہنا چاہیے کہ انہیں ریسٹ کروایا جائے۔ ہماری فیلڈنگ بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے لیکن ہمیں جیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے صرف ایک میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔'

ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ ہماری کرکٹ اس وقت تک بہتر نہیں ہوگی جب کہ ہم بہتر بلے باز نہ پیدا کریں اور مینجمنٹ میں تبدیلیاں نہ لائیں—رائٹرز۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (7) بند ہیں

Basar Feb 21, 2015 08:51pm
We know how brave Shoaib Akhtar was?? Misbah is the back bone of Pakistans team. The recent two defeats were mishaps, just see ahead. .
taimoor shah Feb 21, 2015 09:00pm
My team Shahzad Afridi Opening Harris Mishbah Sarfaraz Kumar akmal Wahab Sohal Irfan Yasir R afridi r shahzad ko fre khalny ko khahy agar ye taz khal k sirf 100 b karty h to acha h pak k liye
taimoor shah Feb 21, 2015 09:01pm
Afridi se opnig kharai jy r sarfaraz ko b khalay
DarDr Zahid Ghani Feb 22, 2015 12:09am
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پاک فوج کے حوالے کر دینا چاھئے
DarDr Zahid Ghani Feb 22, 2015 12:14am
مصباح الحق اکیلا کیا کر سکتاھے ۔ اس نے اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی ھے
zaki Feb 22, 2015 01:34am
Kya unus sahab khud ka mazaq bana rahe ho aap ko khud nahi khel ni chahiye
Qamar Feb 22, 2015 11:43am
Mr Shoaib akhter look at your on career, you were not been able to complete your spell although. please shut your mouth you need money to live your life does not mean that you embarrass whole nation, you are good for nothing sweat heart.