پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سرفراز

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2015
IMGpkAfuj
IMGpkAfuj
IMGcFGNna
IMGcFGNna
IMGWLibUY
IMGWLibUY
South African bowler Kyle Abbott (R) appeals to the umpire as Pakistan batsman Sarfaraz Ahmed (L) runs down the wicket during the Pool B 2015 Cricket World Cup match between South Africa and Pakistan at Eden Park on March 7, 2015.    AFP PHOTO / Fiona Goodall
South African bowler Kyle Abbott (R) appeals to the umpire as Pakistan batsman Sarfaraz Ahmed (L) runs down the wicket during the Pool B 2015 Cricket World Cup match between South Africa and Pakistan at Eden Park on March 7, 2015. AFP PHOTO / Fiona Goodall
IMGBIalGU
IMGBIalGU
IMGP5Xjbi
IMGP5Xjbi
phpMRkDGz
phpMRkDGz
IMG8Q7w0I
IMG8Q7w0I

آکلینڈ: پاکستان نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن کر لئے ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر ابر آلود موسم میں پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ناصر جمشید اور حارث سہیل کی جگہ سرفراز احمد اور تجربہ کار یونس خان کو جگہ دی۔

پاکستانی اوپنرز نے گزشتہ مقابلوں کے برعکس ٹیم کو 30 رنز کا قدرے بہتر آغاز فراہم کیا، اسی مجموعے پر احمد شہزاد ڈیل اسٹین کے شاندار کیچ کے باعث پویلین لوٹنے پر مجبور ہوئے۔

سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں ملنے والے پہلے ہی موقع کو غنیمت جانا اور یونس خان کے ساتھ شاندار 62 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

وہ ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان مصباح الحق نے وکٹ پر آتے ہی روایتی جس کی وجہ سے پاکستان کا رن ریٹ گرنا شروع ہو گیا۔

یونس خان اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن وہ ڈی ویلیئرز ایک گیند کو سمجھ نہ سکے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔

صہیب مقصود اور عمر اکمل نے کپتان کے ساتھ چھوٹی شراکتیں قائم کیں لیکن کسی نے بھی وکٹ پر وقت گزارنے کی زحمت گوارا نہیں۔

پاکستان 175 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو چکا تھا، اس موقع پر شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے 37 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 212 کے اسکور پر آفریدی اسٹین کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

اس دوران بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا۔

مصباح الحق بھی 56 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے تو پاکستان کی بڑے اسکور کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم 222 رنز پر پویلین لوٹ گئی لیکن بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو میچ میں جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو اننگ کی دوسری ہی گیند پر محمد عرفان پر آؤٹ آف فارم کوئنٹن ڈی کوک کو پویلین کا راستہ دکھا دیا۔

ہاشم آملا اور فاف ڈیو پلیسی نے دوسری وکٹ کے لیے جارحانہ انداز میں 67 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کیں لیکن اسی موقع پر راحت علی نے پاکستان کو بڑی کامیابی دلاتے ہوئے ڈیو پلیسی کو میدان بدر کردیا۔

دوسرے اینڈ سے وہاب ریاض نے لگاتار دو اوورز میں ہاشم آملا اور رلی روسو کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی بنیاد ہلا دی۔

اسکور 77 تک پہنچا تو راحت علی نے ڈیوڈ ملر کو شاندار یارکر پر آؤٹ کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔

جنوبی افریقی ٹیم ابھی مشکلات سے نکلنے کی کوشش کر ہی رہی تھی کہ مصباح فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو باؤلنگ کے لیے واپس لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے جین پال ڈومینی کو آؤٹ کردیا۔

اس موقع پر کپتان اے بی ڈٰ ویلیئرز نے تن تنہا اپنی ٹیم کو جتوانے کا بیڑا اٹھایا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے سبب ان کی یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

ڈی ویلیئرز 77 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو میچ میں پاکستان کی جیت کی راہ ہموار ہو گئی۔

وہاب ریاض نے 202 کے مجموعی اسکور پر عمران طاہر کو آؤٹ کر کے پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کرایا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے کسی ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

سرفراز احمد کو 49 رنز بنانے اور چھ کیچ پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Hashmi Mar 08, 2015 08:43pm
Corrupt selectors ko sharam karni chahiye mulk ka image kharab kr rahy han merit pr selection krein