آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں ہندوستان فیورٹ، مصباح

21 مارچ 2015
مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم میں کوئی اعلیٰ پائے کا اسپنر نہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی
مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم میں کوئی اعلیٰ پائے کا اسپنر نہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ایڈیلیڈ: پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں سڈنی کی پچ کو اسپن باؤلنگ کے لئے سازگار سمجھتے ہوئے ہندوستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا سے 6 وکٹوں سے شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہےکہ میزبان ٹیم میں اچھے اسپنرز نہ ہونے کے باعث آخری چار میچز خاص طور پر سڈنی میں نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی گراؤنڈ میں اسپنرز کی شاندار کارکردگی کو دیکھا جا سکتا ہے جیسا کہ پروٹیز اسپنر عمران طاہر کی عمدہ باؤلنگ نظر آئی۔

اپنے کیرئر کےاختتام پر کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بہرحال دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کھیل سنسنی خیز ہوگا۔

یاد رہے کہ کواٹر فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے باؤلر عمران طاہر 4سری لنکن بلے بازوں کی وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ اسپنر جے پی دومینی نے ہیٹ ٹرک سمیت 3 بلے بازوں کو آؤٹ کر کے پوری سری لنکن ٹیم کو 133 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم جو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا میں کوئی بھی ون ڈے اور ٹیسٹ میچ جیتنے سے قاصر رہی تھی لیکن اس ایونٹ میں وہ اب تک ناقابل شکست رہتے ہوئے لگاتار سات فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان مائکلا کلارک نے پاکستانی کپتان کی بات سے اختلاف رائے کرتے ہوئے کہا کہ گینداسپن نہیں کریگی کیوں کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گیند اسپن نہیں کر رہی تھی۔ اس کا انحصار پچ کی تیای پر ہوگا ۔ اگر ذرا سی بھی گھاس ہوئی تو تیز رفتار باؤلنگ کے لئے پچ سازگارہوگی۔

کلارک نے مزید کہا کہ اسپن بالنگ کے لئے سازگار پچ پر وہ بائںگ ہاتھ کے باؤلر ڈوہرٹی کو گلین میکس ویل کے ساتھ استعمال کریں گے جبکہ اسٹون اسمتھ سمیت وہ خود بھی باؤلنگ کے لئے تیار ہیں۔

ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی آف بریک باؤلر روی چندرا چندرہ ایشون کے ساتھ دیگر موثر اسپنرز روندرا جدیجا ، سُریش رائینا روہت شررما کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں، ایشون اب تک ورلڈ کپ میں12 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

کواٹر فائنل جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ہندوستان کو پاکستان سے مختلف ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیمیں مختلف انداز اور کمزوریوں کی حامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی سیریز کے مقابلے میں ہندوستان کی کارکردگی کافی بہتر نظر آرہی ہے۔ ہندوستان ایک اچھی ٹیم ہے اور آسٹریلیا کی پچز پر کافی وقت کھیلنے کے بعد حالات و صورتحال سے مانوس بھی ہے۔

کپتان مائکل کلاررک نے پُر عزم ہو کر کہا کہ ان کی ٹیم کوبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جمعرات کو کھیلا جانے والا میچ ان کے لئے فائنل کی اہمیت رکھتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں