کیوی باؤلر ایڈم ملنے ورلڈ کپ سے باہر

23 مارچ 2015
فاست باؤلر ایڈم ملنے ایڑھی کی انجری کا شکار ہوئے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
فاست باؤلر ایڈم ملنے ایڑھی کی انجری کا شکار ہوئے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ اپنے اہم فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے سے محروم ہو گئے ہیں جو انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

کوچ مائیک ہیسن کے مطابق 22 سالہ فاسٹ باؤلر کو گزشتہ دو ہفتے سے اپنے بائیں پیر کی ایڑھی میں تکلیف کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل ان کی یہ تکلیف ختم ہو گئی تھی لیکن اب اس نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے۔

کیوی کوچ نے ایڈن پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید باؤلنگ کے قابل نہیں رہے اور باؤلنگ کرتے ہوئے کافی تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

ایڈم ملنے کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد آٹھ ایک روزہ میچوں کا تجربہ رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ ہنری ڈومیسٹک کرکٹ یں تسلسل سے اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں لیکن ہم جنوبی افریقہ کے خلاف ملنے کے متابل کا فیصلہ کا پچ دیکھنے کے بعد کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں