کنگنا مینا کماری بنیں گی

03 اپريل 2015
فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے مینا کماری کی زندگی پر بننے والی فلم میں مینا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کر لی۔

حال ہی میں کنگنا نے ایک تقریب میں کردار قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اس فلم کو 2016 سے پہلے شروع نہیں کر پائیں گی۔

ان دنوں کنگنا سجوائے گھوش کی فلم ہنسل مہتا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مینا کماری بولی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی میں چھوٹی بہو، صاحب بیوی اورغلام سمیت بہت سی بہترین فلموں میں کام کیا۔

مینا کی زندگی بہت ہی غم اور دکھ میں گزری اور وہ جگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 1972 میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں