پیپلز پارٹی کا لیاری میں جلسے کا اعلان

15 اپريل 2015
وزیر اعلی سندھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ۔۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
وزیر اعلی سندھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ۔۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے 26 اپریل کو لیاری میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جلسے کا اعلان پی پی پی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کیا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 26 اپریل کو لیاری میں جلسہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کراچی کا پسماندہ ترین علاقہ ہے۔

وزیر اعلی سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے۔

واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹ کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں بھی اختلافات ی خبریں آتی رہی ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے، ایسے میں جلسے کا انعقاد پارٹی میں موجود اندرونی اختلافات کو رد کرنے کی کوشش ہوگی۔

کراچی میں رواں ماہ ضمنی الیکشن بھی ہو رہا ہے مگر پیپلز پارٹی نے اس میں بھی امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ لیاری میں بھی اب پیپلز پارٹی کو پپہلے جیسی حمایت میسر نہیں آ رہی ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں