گوگل پر درست نتائج سرچ کرنے کی 10 آسان ٹپس

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2015
گوگل سرچ — اے ایف پی فائل فوٹو
گوگل سرچ — اے ایف پی فائل فوٹو

بیشتر افراد کو دنیائے انٹرنیٹ میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کو درست طریقے سے استعمال کرنا ہی نہیں آتا اور کسی حدتک کر بھی لیتے ہیں تو بھی اس سے پورا فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔

تاہم سرچ بار پر کچھ ٹائپ کرکے تلاش کرنے کے ساتھ کچھ ایسے آسان ٹپس بھی موجود ہیں جو آپ کو مطلوبہ نتائج زیادہ تیز رفتاری سے ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہیں۔

فوری اطلاعات کے حصول کے لیے بنیادی سرچ فیچر

اگر تو آپ کسی شہر کے سینماﺅں میں لگی فلموں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو انگلش میں موویز لکھنے کے بعد اس قصبے یا شہر کا نام کیپیٹل ورڈز میں لکھیں، ایسا ہی موسم کے بارے میں جاننے کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کسی جگہ کا وقت جاننے کے لیے انگلش میں ٹائم ان کراچی یا کسی بھی شہر کے بارے میں لکھیں۔

مخصوص ویب سائٹس پر تلاش

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کسی خاص ویب سائٹ جیسے ڈان میں کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو پہلے وہ اپنے سرچ کا عنوان یونائیٹیڈ کنگڈم(United Kingdom) لکھنے کے بعد اس کے آگے سائٹ: ڈان ڈاٹ کام (site:dawn.com) لکھ دیں پھر اس حوالے سے سائٹ میں جو کچھ بھی موجود ہوگا سامنے آجائے گا۔

خاص ڈومینز پر سرچنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح آپ کسی اعلیٰ سطح کے ڈومینز جیسے ڈاٹ جی او وی (.gov) حکومتی ویب سائٹس کے لیے، ڈاٹ ای ڈی یو (.edu) تعلیمی سائٹس کے لیے یا ممالک کے کوڈز جیسے ڈاٹ پی کے (.pk) پاکستانی سائٹس وغیرہ کے ذریعے بھی اپنی سرچ کے نتائج کو جلد از جلد حاصل کرسکتے ہیں۔

مخصوص فائلز کی سرچ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ کسی خاص قسم کی فائل جیسے پی ڈی ایف فائل سرچ کررہے ہیں تو اپنی مطلوبہ چیز کا نام لکھ کر فائل ٹائپ : پی ڈی ایف (filetype:pdf) لکھ دیں تو سرچ بار پر صرف ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے جو پی ڈی ایف فائل پر مشتمل ہوں گے۔

خاص فقرے کی تلاش

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کو خاص فقرہ تلاش کررہے ہیں تو تمام الفاظ داوین (" ")میں لکھیں ۔

ہم معنی الفاظ کو سرچ کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کسی ایسی چیز کو سرچ کررہے ہیں جس کے متعدد مختلف مترادف یا ہم معنی الفاظ ہو تو آپ اسے کئی الفاظ میں کریں اور ہر لفظ کے درمیان میں او آر (OR) کیپیٹل میں لکھیں اس طرح گوگل دونوں آپشنز کو سرچ کرکے پیش کردے گا۔

تاریخوں کے ذریعے فلٹر کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ اپنی سرچ کے نتائج کو تاریخ کے ذریعے بھی فلٹر کرسکتے ہیں،اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ کوئی عام چیز جیسے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سرچ کرتے ہوئے تازہ ترین معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کئی سال پہلے کے مضامین کو بھی کھنگال سکتے ہیں۔

نیوز یا کتابوں میں سرچ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح آپ اپنے سرچ رزلٹس کو کتابوں اور نیوز وغیرہ کے آپشنز میں بھی سرچ کرسکتے ہیں۔

تصویر کے ذریعے سرچ کرنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوگل پر امیج ٹول کے ذریعے سرچ کرنا بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اس میں اگر آپ کے پاس اگر کوئی تصویر ہو تو آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ وہاں کہاں سے لی گئی ہے تو آپ امیج سرچ پر جاکر سرچ کرسکتے ہیں۔

کلر فلٹر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کسی خاص رنگ کی تصویر سرچ کرنا چاہتے ہیں تو گوگل امیج سرچ بہت مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک بار مطلوبہ چیز سرچ کرنے کے بعد آپ سرچ ٹولز میں جاکر کلر فلٹرنگ کے آپشن میں جاکر کوئی رنگ منتخب کرلیں نیچے تمام تصاویر پر وہ رنگ نمایاں ہوجائے گا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Sarfaraz Alam May 08, 2015 12:08am
Good article but What is the process to write in Urdu in comment box in Dawn Website..Guide me Please Sarfaraz Alam
Arsalan Akhtar May 08, 2015 09:59am
@Sarfaraz Alam Please visit urdu.ca , follow the procedure and you will be able to write in urdu
Arsalan Akhtar May 08, 2015 10:13am
ان چیزوں سے سرچنگ میں کافی بہتری لائ جا سکتی ہے۔ معلومات کا شکریہ۔
Khuram Murad May 08, 2015 11:43am
@Sarfaraz Alam اس کے لیے آپکو کپمیوٹر پو Pak Urdu Installer کی ضرورت ہو گی۔