نیو یارک: فوربز (Forbes) میگزین نے 2015 کے لیے دنیا کی بااثر ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فوربز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کی 100 بااثر خواتین کی میں جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل 9ویں بار پہلے نمبر پر آئی ہیں۔

جرمن چانسلر نے یہ اعزاز مسلسل پانچویں بار حآصلی کیا ہے۔

واضح رہے کہ فوربز نے 2004 سے دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کرنا شروع کی تھی۔

2004 اور 2005 میں امریکا کی سیکریٹری آف اسٹیٹ کونڈولیز رائس دنیا کی با اثر خاتون قرار پائی تھیں۔

2006، 2007 اور 2008 میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا البتہ 2009 میں وہ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی تھیں۔

2010 میں فوربز نے دنیا کی بااثر خاتون امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر باراک حسین اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ کو قرار دیا تھا۔

2011، 2012، 2013 اور 2014 کے بعد 2015 میں فوربز نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ہی دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار دیا ہے۔

2015 کی فوربز کی فہرست میں امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر آگئی ہیں ۔

ہیلری کلنٹن 2014 میں چھٹے نمبر پر تھیں، جبکہ 2013 میں وہ چوتھے، 2012 اور 2011 میں وہ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

تیسرے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس ہیں، میلنڈا 2014 اور 2013 میں بھی تیسرے نمبر پر ہی تھیں البتہ 2012 میں وہ چوتھے اور 2011 میں چھٹے نمبر پر رہی تھیں۔

چوتھے نمبر پر امریکا کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جانیت یلین ہیں، وہ 2014 میں بھی دوسرے نمبر پر ہی تھیں، واضح رہے کہ فروری 2014 میں ہی جانیت کے بورڈ آف گورنرز آپ دی فیڈرل ریزرو سسٹم آف امریکا کی سربراہ مقرر ہوئی تھیں۔

فوربز نے پانچویں نمبر پر جنرل موٹرز کی چیف ایکزیکٹیو آفیسر (سی ای او) میری بارا کو رکھا ہے، میری بارا جنوری 2014 میں جنرل موٹرز کی سی ای او مقرر ہوئی تھی، فوربز کی 2014 کی فہرست میں وہ ساتویں نمبر پر رہی تھی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کریسٹین لیگارڈ فہرست میں چھٹے نمبر پرہیں۔

کریسٹین لیگارڈ فوربز میگزین کی فہرست میں 2014 میں پانچویں، 2013 میں ساتویں ، 2012 میں آٹھویں اور 2011 میں نویں نمبر پر تھیں۔

کریسٹین لیگارڈ جولائی 2011 میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی منتخب ہوئی تھیں۔

برازیل کی صدر ڈیلما روسیف فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں، وہ 2011 میں برازیل کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔

فوربز نے 2014 میں ان کو چوتھے نمبر، 2013 میں دوسرے، 2012 اور 2011 میں تیسرے نمبر پر رکھا تھا۔

دنیا کی با اثر خواتین کی فورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (ای او او) شیرل سینڈبرگ کو رکھا ہے۔

شیرل سینڈبرگ 2014 میں فہرست میں 9ویں نمبر، 2013 میں چھٹے، 2012 میں دسویں اور 2011 میں پانچویں نمبر پر تھیں۔

45 سالہ شیرل سینڈل برگ 2008 میں فیس بک سے منسلک ہوئی تھیں۔

فوربز نے گوگل اور یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) 46 سالہ سوزان وہجیت سکی کو فہرست میں نویں نمبر پر جگہ دی ہے۔

سوزان وہجیت سکی 2014 میں یوٹیوب کی سی ای او بنی تھیں۔

وہ 2014 میں فوربز میگزین کی فہرست میں 12ویں نمبر، 2013 میں 30ویں، 2012 میں 25ویں اور 2011 میں 16 ویں نمبر پر تھیں۔

فہرست میں امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ دسویں نمبر پر ہیں، فوربز کی فہرست میں امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ 2014 میں آٹھویں، 2013 میں پانچویں، 2012 میں ساتویں، 2011 میں آٹھویں اور 2010 میں پہلے نمبر پر تھیں۔

واضح رہے براک اوبامہ 2010 میں امریکا کے صدر بنے تھے، تو 2011 سے قبل کی کسی بھی فہرست میں مشعل اوبامہ کا نام نہیں ہے۔

فوربز کی فہرست میں سب سے کم عمر ترین بااثر خاتون امریکی گلوکارہ 25 سالہ ٹیلر سوفٹ 64ویں نمبر پر ہیں، جبکہ اس کے بعد امریکا کی خاتون 31 سالہ الزبتھ ہوملیس ہیں جو کہ تھرانز نامی ادارے کی سی ای او ہیں، یہ ادارہ خون کی بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے کام کرتا ہے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو فہرست میں 41ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ 2014 اور 2013 میں وہ 35 ویں نمبر پر تھیں۔

متحدہ عرب امارت کی 2004 سے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات لبنیٰ خالد القاسمی فہرست میں 42ویں نمبر پر ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی فہرست میں 54ویں نمبر پر ہیں۔

گزشتہ برس اداکاری کو خیرباد کہنے والی انجلینا 2014 اور 2013 میں 50ویں نمبر پر تھیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسین واجد کو فوربز نے 59ویں نمبر پر رکھا ہے۔

2014 اور 2013 میں وہ 47ویں نمبر پر تھیں۔

سعودی عرب کی کاروباری خاتون 60 سالہ لبنى بنت سليمان العليان کو فوربز نے فہرست میں 67ویں نمبر پر رکھا ہے۔

لبنى بنت سليمان العليان فنانسنگ کمپنی کی سی ای او ہیں۔

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی مشہور ترین گلو کارہ شکیرہ کو فوربز کی فہرست میں 81 واں نمبر ملا ہے۔

38 سالہ شکیرہ کو 2014 کی فہرست میں 58ویں نمبر پر تھیں۔

ہندوستان ٹائمز کی چیئرپرسن اور ایڈیٹورئیل ڈائریکٹر 57 سالہ شوبھانا بھارتیہ فوربز کی لسٹ پر 93ویں نمبر پر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ فوربز کی ہندوستان کے امیر ترین افراد کی 2013 کی فہرست میں شوبھانا بھارتیہ 98ویں نمبر پر تھیں۔

متحدہ عرب امارات کی راجہ عیسیٰ العرق 97ویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں