بریسلٹ نے جان بچا لی

29 مئ 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ آج کل اپنے عروج پر ہیں، ایک طرف تو انہیں دنیا کی سب سے کم عمر طاقتور ترین خاتون کا اعزاز ملا وہیں ان کے نئے گانے نے بھی مقبولیت کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے تاہم ان کے کے جگمگاتے بریسلٹ نے بھی ان کے پرستاروں کی جان بچاکر ان کی شہرت کو مزید بڑھا دیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی شہری ایلزبتھ ڈیزیو اپنی بہن اور دوست کے ہمراہ گاڑی چلا کر اپنے گھر جارہی تھی جہاں راستے میں ان کی انکھ لگ گئی اور بے خیالی میں ان کی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

فوٹو بشکریہ — WBRZ-TV
فوٹو بشکریہ — WBRZ-TV

اس حادثے کے بعد ایلزبتھ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

یہ تینوں خواتین اپنی گاڑٰی میں اس وقت تک پھنسی رہی جب تک دوسری گاڑٰی کے ڈرائیور نے آکر انہیں نہ بچایا۔

کیرولین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس گاڑی میں تین موبائل فون موجود تھے البتہ دو کی بیٹری بلکل ختم ہوچکی تھی اور تیسرا فوں انہیں مل نہیں رہا تھا۔

اس وقت انہوں نے اپنے بریسلٹ کا استعمال کیا کیوں کہ وہ چمکنے والا بریسلٹ تھا جس میں ٹیلر سوئفٹ کا گانا بھی بج رہا تھا۔

فوٹو بشکریہ — WBRZ-TV
فوٹو بشکریہ — WBRZ-TV

اس بریسلٹ کی وجہ سے ایک خاتوں نے اپنی گاڑی روکی کیوں کہ اس وقت انہیں محسوس ہوا کہ وہاں کوئی مشکل میں ہے۔

فوٹو بشکریہ — WBRZ-TV
فوٹو بشکریہ — WBRZ-TV

ایلزبتھ اس وقت ہسپتال میں ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق وہ جلد ہی ہسپتال سے فارغ کردی جائیں گی۔

اس جبر کو سننے کے بعد گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں