ترک وزیراعظم کا استعفیٰ منظور

09 جون 2015
ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو۔ اے پی فائل فوٹو۔
ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو۔ اے پی فائل فوٹو۔

انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان کے دفتر کے مطابق وزیراعظم احمد داؤد اولو کی حکومت کے استعفے کو قبول کرلیا گیا ہے جس کے بعد نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب حکمران جماعت نے انتخابات کے دوران اکثریت کھو بیٹھی۔

مزید پڑھیں: ترکی: حکمران جماعت اکثریت سے محروم

امید کی جارہی ہے کہ اردوان اب احمد داؤد اولو کو مخلوط حکومت بنانے کا مشکل کام سونپیں گے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت سے کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت میں اردوان کے کردار کو محدود کرنے کا مطالبہ کریں گی۔

تاہم نئی حکومت کی تشکیل تک موجودہ حکومت ہی اقتدار سنبھالے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں