پاکستانی سنسر بورڈ نے بولی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ اور پلکت سمراٹ کی فلم ’بنگستان‘ کی ملک میں ریلیز پر پابندی عائد کردی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ریتیش سدھوانی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں فلم کی نمائش پر پابندی لگنے سے کافی حیران ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنسر بورڈ نے اس فلم کے ٹریلر کی وجہ سے پاکستان میں فلم پر پابندی لگائی جبکہ یہ فلم نہ ہی مسلمانوں کے خلاف ہے اور نہ ہی اسلام کے، یہ فلم صرف دہشت گردی کے خلاف ہے۔

اپنی فلم بنگستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں انہوں نے ایک خیالی ملک دکھایا ہے جسے بنگستان کا نام دیا گیا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر میں اداکار رتیش دیش مکھ اور پلکت سمراٹ کو خودکش حملہ آوروں کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جنہیں ’برین واش‘ کر کے ایک دوسرے ملک میں حملہ کرنے بھیج دیا جاتا ہے۔

رتیش نے پاکستان کے متعلقہ وزارت سے گزارش کی ہے کہ وہ دوبارہ اس فلم کو دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور سنسر بورڈ یہ فلم دیکھیں۔‘

خیال رہے کہ فلم بنگستان پہلے 31 جولائی کو ریلیز کی جارہی تھی البتہ اب اسے 7 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

rania Jul 24, 2015 11:48pm
karnay do release please.
faisal Jul 25, 2015 05:57am
enhe es pe pabandi lagne par to herat hoti he lekn pakistan ka jo ban hta he udhr us pe herat nahi ??? Koi or naam nahi mela enhe film k lie ?? Ban hi acha he ..
faisal Jul 25, 2015 05:58am
enhe es pe pabandi lagne par to herat hoti he lekn pakistan ka jo ban hta he udhr us pe herat nahi ??? Koi or naam nahi mela enhe film k lie ?? Ban hi acha he ..