• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش

شائع May 18, 2024
—فوٹو: دی ورج
—فوٹو: دی ورج

میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین 100 موضوعات کے مختلف کالمز بنا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک سے ملتے جلتے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین کو 100 کالمز یا ٹیبز بنانے کی اجازت ہوگی۔

یعنی ہر صارف اپنے ہی اکاؤنٹ پر مختلف موضوعات اور اکاؤنٹس کا الگ الگ کالم یا ٹیب بنا سکے گا اور صارف مذکورہ کالم یا ٹیب پر کلک کرنے سے اس کی اپڈیٹ حاصل کر سکے گا۔

علاوہ ازیں اسی فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنے تمام پسندیدہ اکاوؐنٹس یا موضوعات کی ہر اپڈیٹ سب سے اوپر دیکھنا چاہیں گے یا نہیں؟

مذکورہ فیچر کو کمپنی نے تھریڈز کالمز کا نام دیا ہے، جس کے تحت ہر صارف اپنی پسند کے موضوع کا الگ ٹیب یا کالم بنا سکے گا۔

یہ فیچر اگرچہ سابقہ مائکرو بلاگنگ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس کے پرانے فیچر ٹوئٹ ڈیک جیسا ہی ہے لیکن میٹا نے کالمز کے فیچر کو مزید وسیع کردیا ہے۔

اب ایکس پر ٹوئٹ ڈیک کا فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین استعمال کرتے ہیں جب کہ تھریڈز پر تاحال ماہانہ فیس عائد نہیں کی گئی۔

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ تھریڈز پر ٹوئٹر کے تمام فیچرز کو ترتیب وار پیش کیا جائے گا اور اب کالمز کے فیچرز کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز پر مزید فیچرز کی آزمائش بھی شروع کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024