• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں غفلت برتنے پر کارروائی ، 8 اہلکار معطل

شائع May 18, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں غفلت برتنے اور غیرمتعلقہ افراد کے داخل ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا۔

جمعہ 17 مئی 2024 کو قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان کے معزز ممبران کی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی-

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے تصدیق کی کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق نے سیکیورٹی اہلکاروں کو غفلت پر معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سیکیورٹی اہلکار معطل کیے کیونکہ غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کو کسی صورت پارلیمان میں داخلہ کی اجازت نہیں۔

پارلیمان کے تحفظ اور اس کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحفظ اور اس کی حرمت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا-

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی ترجمان ہے لہٰذا پارلیمنٹ کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہم سب کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024