امریکا: صحافی کو تقریب سے نکال دیا گیا

27 اگست 2015
سیکیورٹی اہلکار نے صحافی کو زبردستی باہر نکالا .. فوٹو: رائٹرز
سیکیورٹی اہلکار نے صحافی کو زبردستی باہر نکالا .. فوٹو: رائٹرز
جارج روماس کو صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی باری کے انتظار کا کہا تھا ۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
جارج روماس کو صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی باری کے انتظار کا کہا تھا ۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
یونی ویژن نیوز چینل کے صحافی کی جانب سے  کہا گیا کہ وہ سوال کا حق رکھتے ہیں ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
یونی ویژن نیوز چینل کے صحافی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ سوال کا حق رکھتے ہیں ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
سحافی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی امیگریشن پالیسی پر سوال اٹھائے گئے تھے ۔۔۔ فوٹو: اے پی
سحافی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی امیگریشن پالیسی پر سوال اٹھائے گئے تھے ۔۔۔ فوٹو: اے پی

نیو یارک : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے تقریب سے خطاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سوال پوچھنے پر ایک ٹی وی اینکر کو باہر نکال دیا گیا۔

لووا میں تقریب سے خطاب کے دوران صحافیوں نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سوالات شروع کیے تو ہسپانوی زبان کے امریکی نیوز چینل یونی ویژن کے صحافی جارج روماس نے ان کی متنازع امیگریشن پالیسی سے متعلق سوال کیا تھا۔

صدارتی امیدوار نے 3 مرتبہ صحافی کو اپنی باری پر سوال پوچھنے کے لئے کہا۔

اینکر صحافی اپنا سوال متوتر دہراتا رہا جس پر صورتحال خراب ہوئی۔

خیال رہے کہ روماس میکسیکن امریکن ہیں اور وہ میکسیکو کے حوالے سے ہی امیگریشن پالیسی پر سوال اٹھا رہے تھے، اسپینش زبان کے نیوز چینل کے مشہور صحافیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے.

یونی ویژن نیوز چینل کی جانب سے اس معاملے پر خصوصی رپورٹ بھی نشر کی گئی ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود سوال کرنے پر سکیورٹی گارڈ آگے آیا اور اس نے صحافی کو تقریب سے باہر نکال دیا۔

تقریب میں ہی کچھ دیر بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو اندار دوبارہ اندر آنے کی اجازت دی۔

صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ سوال کرنا صحافی کا حق ہے لیکن اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔

سوال کرنا صحافی کا حق ہے لیکن اپنی باری کا انتظار کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔۔ فوٹو: اے پی
سوال کرنا صحافی کا حق ہے لیکن اپنی باری کا انتظار کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔۔ فوٹو: اے پی

تبصرے (2) بند ہیں

عائشہ بخش Aug 27, 2015 12:48pm
اس خبر سے پاکستانی سیاست دان بہت خوش ہونگے، اب ان کے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ کاش وہ بھی کسی ناپسندید ’’صحافی‘‘ کو اس طرح باہر نکلا سکے؟ کاش کاش۔۔۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔ ان کی ۔۔۔ یہ خو اہش ۔۔۔۔ پاکستان میں ۔۔۔ کبھی پوری نہیں ہوگی ۔ ۔۔
Mohammad Ayub Khan Aug 27, 2015 08:02pm
تجھ کو کیا پڑی!