شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

01 ستمبر 2015
ڈرون طیارہ — اے پی فائل فوٹو
ڈرون طیارہ — اے پی فائل فوٹو

پشاور : پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ کروندا ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔۔

حملے میں مارے جانے والے افراد کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں بھی شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

یہ ڈرون حملہ دتہ خیل کے الوڑہ منڈی میں ہوا ۔

قبائلی علاقوں میں صحافیوں کی محدود رسائی کے باعث مرنے والوں کی شناخت اور تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوپاتی۔

پاکستان کی جانب سے ان حملوں پر امریکا سے سفارتی سطح پر متعدد بار احتجاج کیا جاچکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں