لاس اینجلس میں منعقد ایمی ایوارڈز میں مقبول ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ جیت لیا۔

’گیم آف تھرونز‘ کے اب تک 5 سیزنز نشر کیے جاچکے ہیں اور اس سیریز کو پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ بہترین ڈرامہ کا اعزاز ملا ہے۔

ایوارڈ شو میں بہترین مصنف، ہدایت کاری اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ بھی گیم آف تھرونز کے نام رہے۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ’گیم آف تھرونز‘ میں ٹائریون لینسٹر کا کردار نبھانے والے اداکار پیٹر ڈنگلیج کے حصے میں آیا۔

’گیمز آف تھرونز‘ نے اس سال ایمی ایوارڈز میں 24 نامزدگیاں حاصل کی تھیں جس میں سے 12 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اس ایوارڈ میں ’گیم آف تھرونز‘ کے علاوہ ’ہاؤ ٹو گیٹ اوے ود مرڈر‘ کی اداکارہ ویولا ڈیوس کو بہترین اداکاری، ’میڈ مین‘ کے جان ہم کو بہترین اداکار، اور طنز و مزاح کی سیریز ’ویپ‘ کو بہترین مزاحیہ پروگرام کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ کامیڈی ڈرامہ ’ٹرانسپیرنٹ‘ کو بہترین کامیڈی ہدایت کار اور بہترین کامیڈی اداکار کے اعزازات حاصل ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں