سیلفی اسٹک کا زمانہ اب ختم ہوگیا اور 2016 میں آپ کے پاس فیشن ایبل بننے کے ساتھ ساتھ ایک ایسی ڈیوائس کو استعمال کرنے کا موقع ملنے والا ہے جو ہاتھوں سے لپٹ کر کلوز اپ لینا آسان بنادیتی ہے۔

یہ ہے پک سیلفی اسٹک جسے لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ ایک ایسا لچکدار کیمرہ ہے جو آپ کی کلائی پر کسی سانپ کی طرح پیچ و خم کھا کر لپٹ جاتا ہے۔

یقیناً آپ کبھی اپنا کیمرہ کسی اجنبی کو تھما کر اسے تصویر کھینچنے کے لیے نہیں کہیں گے۔

یہ نئی انوکھی ڈیوائس آپ کو ہر قسم کے تخلیقی شاٹس لینے میں مدد فراہم کرے گی چاہے رات کا کھانا بنارہے ہو یا موٹرسائیکل کی سواری کررہے ہو اور ہاں چہرے کے کلوزاپ لیے بغیر تو سیلفی ہوتی ہی نہیں۔

اس کی مدد سے 1080 فل ایچ ڈی ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے اور اس میں ایک گھنٹے تک کی فوٹیج کو اسٹور کیا جاسکتا ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ان ایچ ڈی فائلز کو یو ایس بی کی مدد سے کمپیوٹر یا کسی اور جگہ بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس پہلے انڈیگوگو پراجیکٹ کے طور پر متعارف کرائی گئی تھی اب اسے مختلف رنگوں اور فیچرز کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تاہم دس ڈالرز کی روایتی سیلفی اسٹک کے مقابلے میں یہ کافی مہنگی ہے یعنی 149 ڈالرز کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں