بولی وڈ کے ماضی کی کچھ دلچسپ تصاویر

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2016
ایشوریا رائے، سلمان خان، شاہ رخ خان اور ہریتھیک روشن — پبلسٹی فوٹو
ایشوریا رائے، سلمان خان، شاہ رخ خان اور ہریتھیک روشن — پبلسٹی فوٹو

ایک عام انسان بے شک اپنا ماضی بھول جائے، کسی کو پروا نہیں ہوتی، لیکن مشہور شخصیات کے ماضی کے بارے میں جاننے میں لوگ خاص طور سے دلچسپی رکھتے ہیں.

بولی وڈ اداکار جو آج باکس آفس پر راج کر رہے ہیں وہ بھی کبھی اس صنعت کے نئے اداکار مانے جاتے تھے۔

بولی وڈ اداکاروں کی ماضی کی دوستیاں ہو، دشمنی ہو یا شادیاں، ایسی بہت سی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جنھیں دیکھ کر آپ سوچ بھی نہیں پائیں گے کہ یہ اداکار کبھی ایسے بھی دِکھائی دیتے تھے۔

کاجول کی مہندی میں شاہ رخ کی تصویر ہو یا سلمان، ایشوریا اور شاہ رخ ایک فریم میں موجود ہوں، انٹرنیٹ پر آج بھی یہ تصاویر موجود ہیں جو یقیناً آپ کو بھی اُن کے ماضی کے ٹور پر لے جائیں گی.

’مہندی لگا کے رکھنا‘ جیسے مقبول گانے کی کاجول اپنی مہندی میں شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری اور بیٹے آریان کے ساتھ موجود ہیں۔

شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان کی اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو یقیناً اداکار کے جوانی کے دن یاد آجائیں گے جب وہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی فلموں میں کاسٹ کیے گئے تھے۔

Omg look what I Found 😍 #tb #childhoodmemories

A photo posted by Aryan Khan (@iamaryankhan) on

ایشوریا رائے بچن، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ تصویر یقیناً خاص ہے اور اگر ہم یہ کہیں کہ آپ دوبارہ انھیں اس طرح ایک ساتھ نہیں دیکھ پائیں گے تو غلط نہ ہوگا۔

سلمان خان کے بچپن کی ایک تصویر جس میں وہ ارباز خان، سہیل خان اور اپنی بہن الویرا کے ساتھ موجود ہیں۔

راجیش کھنہ کی اپنی اہلیہ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ اور دونوں بیٹیوں ٹوئنکل اور رنکی کے ساتھ ایک یادگار تصویر.

سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے اپنی والدہ اور والد کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ اس تصویر میں بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں جنتی وہ آج دکھائی دیتی ہیں۔

Sweet family

A photo posted by aishwarya rai bachchan my love (@aishwaryarai_love) on

یہ منظر تو یقیناً کافی خاص ہوگا، زیر نظر تصویر میں ایک ہی سال کی مس یونیورس اور مس ورلڈ بننے والی اداکارہ سشمیتا سین اور ایشوریا رائے آج بھی ایک ساتھ اتنی ہی دلکش نظر آتی ہیں۔

اجے دیوگن اور اکشے کمار ایک ساتھ ’سہاگ‘ اور ’خاکی‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے قریبی دوست بھی ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی بہن شاہین کے ساتھ یہ تصویر یقیناً بہت پیاری ہے۔

Alia or Shaheen ka bachpan!!💜💜💜😘😘 #aliabhatt #shaheenbhatt @shaheenb @aliaabhatt

A photo posted by Cant wait for Udta Punjab!💕💕 (@aliaa_varunclub) on

انوشکا شرما آج کی طرح اپنے بچپن میں بھی نہایت دلکش نظر آتی تھیں۔

#Poser ... Started young 🙃 never lose yourself ! P.S - outfit made by my mother #Blessed

A photo posted by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

امیتابھ بچن اور جیا بچن نے 1973 میں شادی کی تھی اور انھیں آج بھی بولی وڈ کا کامیاب جوڑا مانا جاتا ہے.

دھرمیندر اور ہیما کی اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر.

کون جانتا تھا کاجول اپنے بچپن میں ایسی نظر آتی تھیں، وہ اس تصویر میں اپنی والدہ تنوجا اور بہن تنیشا کے ساتھ موجود ہیں۔

اپنے وقت کی کامیاب اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور اپنی والدہ ببیتا کے ساتھ ہیں۔

اگر دوستی ہو تو سنجے دت اور سلمان خان جیسی ہو، جو آج بھی اس ہی طرح ایک ساتھ ہیں۔

سوناکشی سنہا اپنے بچن میں ایک بہت ہی معصوم سی لڑکی تھیں، وہ اس تصویر میں اپنی والدہ اور والد شتروگن سنہا کے ساتھ موجود ہیں۔

اداکار ورن دھون اس تصویر میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں لگتے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں