’کپور اینڈ سنز‘ کا دلچسپ پوسٹر

اپ ڈیٹ 03 فروری 2016
بولی وڈ فلم 'کپور اینڈ سنز' کا پہلا پوسٹر — فوٹو بشکریہ کرن جوہر ٹوئٹر
بولی وڈ فلم 'کپور اینڈ سنز' کا پہلا پوسٹر — فوٹو بشکریہ کرن جوہر ٹوئٹر

پاکستانی اداکار فواد خان کی آنے والی بولی وڈ ’کپور اینڈ سنز‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہورترا کے ہمراہ موجود ہیں۔

فواد خان اور سدھارتھ ملہورترا نے اس پوسٹر کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

کرن جوہر کی فلم 'کپور اینڈ سنز' کے اس پوسٹر میں عالیہ، فواد اور سدھارتھ بظاہر 'پارٹی' کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم تفریح سے بھرپور ہوگی.

فواد خان نے اس پوسٹر میں غبارے پکڑ رکھے ہیں اور سدھارتھ باجا بجاتے نظر آرہے ہیں جبکہ عالیہ دونوں کے درمیان موجود ہیں، اگر غور کیا جائے تو نظر آئے گا کہ اس پوسٹر میں اداکار رشی کپور اور رتنا پاٹھک بھی نہایت منفرد انداز میں موجود ہیں۔

فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا، تاہم فواد اور سدھارتھ بھائیوں کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ رشی کپور ان کے دادا کا کردار کریں گے.

اس فلم میں فواد خان نے لکھاری کا کردار ادا کیا ہے جس کے ساتھ ساتھ وہ اس میں ایک گانا بھی گائیں گے۔

مزید پڑھیں: فواد خان ’کپور اینڈ سنز‘ میں گانا گائیں گے

گزشتہ روز رشی کپور نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک بھی پوسٹ کی تھی جس میں وہ نہایت منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں.

فلم کا پہلا ٹریلر 10 فروری کو جاری کیا جائے گا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں