رشی کپور کا فلم میں 2 کروڑ کا روپ؟

05 فروری 2016
بولی وڈ اداکار رشی کپور — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
بولی وڈ اداکار رشی کپور — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بولی وڈ معروف اداکار رشی کپور نے حال ہی میں آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں اپنے کیے جانے والے کردار کی پہلی جھلک پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں رشی 90 سالہ شخص کا کردار ادا کر رہے۔ رشی کپور کے مطابق فلم میں ان کے اس میک اوور کی تقریباً 2 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں رشی کپور کا میک اوور ہولی وڈ کے جانے مانے آرٹس گریج کینم نے کیا ہے جو اس سے قبل کامیاب ہولی وڈ فلمز ’ٹائٹینک‘ اور اداکار بریڈ پٹ کی فلم ’دی کیوریس کیس آف بینجامن بٹن‘ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ دکھا چکے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار شکن بترا کے مطابق ’رشی کپور کا کردار فلم کی کہانی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وہ اس فلم میں دادا کا کردار کر رہے ہیں اس لیے ہمیں ان کا میک اوور بھی اس حساب کا ہی چاہیے تھا‘۔

مزید پڑھیں: ’کپور اینڈ سنز‘ کا دلچسپ پوسٹر

فلم میں ہولی وڈ آرٹس کو شامل کرنے پر ان کا کہنا تھا ’گریج کچھ روز کے لیے ممبئی آئے ہوئے تھے اور فلم کے کردار کو لے کر ہم نے ان سے ملاقات کی، وہ اپنے کام میں ماہر ہیں اور فلم کی کہانی کو سمجھ کر میک اوور کرتے ہیں‘۔

رشی کے کردار پر آنے والے خرچے پر ہدایت کار کا کہنا تھا ’مجھے عین مطابق اعداد و شمار تو نہیں معلوم تاہم فلم میں سب سے زیادہ خرچہ رشی کپور کے میک اوور پر کیا گیا ہے‘۔

فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں رشی کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہورترا اور فواد خان اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کا پہلا ٹریلر 10 فروری کو جاری کیا جائے گا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں