ہولی وڈ کے معروف ہدایت کار ڈی جے کاروسو کا بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا خود کے لیے بڑے اعزاز کی بات سمجھتے ہیں۔

دپیکا پڈوکون کو ہولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ٹرپل ایکس زینڈر کیج کی شوٹنگ شروع کیے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور اس کم وقت میں دپیکا نے ہولی وڈ میں بہت جلد لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار ڈی جے کاروسو نے ٹوئٹر پر دپیکا کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دپیکا پڈوکون اس فلم میں ون ڈیزل کے ہمراہ سرینا نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ہدایت کار، دپیکا کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے سے قبل محنت دیکھ کر کافی متاثر نظر آئے۔

انہوں نے دپیکا کو فلم فئیر ایوارڈ جیتنے پر بھی مبارکباد دی تھی۔

دپیکا پڈوکون ون ڈیزل اور ڈی کے کروسو کے ساتھ ساتھ فلم کے مزید کرداروں کی بھی اچھی دوست بنتی نظر آرہی ہیں۔

مارشل آرٹسٹ ٹونی جے نے بھی دپیکا کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنی سیلفی شئیر کی۔

دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں