پریانکا 'دی راک' کی فلم کا حصہ

17 فروری 2016
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا — فوٹو/اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا — فوٹو/اے ایف پی

ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) نے اپنی اگلی فلم ’بے واچ‘ میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کا اعلان ایک نہایت دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا.

دی راک نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کی 'سب سے بڑی اداکارہ' میں سے ایک کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے نظر آئے۔

ورائٹی کی ایک خبر کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنے امریکی سیریل ’کوائنٹیکو‘ کے بعد بے واچ نامی ایک ہولی وڈ فلم میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی جبکہ اس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ بولی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے ہولی وڈ میں بھی اپنے ڈرامہ سیریل سے کئی مداح بنا لیے ہیں.

پریانکا صرف اداکاری میں ہی نہیں گلوکاری کے میدان میں بھی کافی کامیاب ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 18, 2016 02:17am
Priyanka apne hosh or hawas me to ho? ye (muscle man) ke sath kahin dosti mehengi n phat jae. Apna dhiyan rakna pura India apko chahta hai.