پاکستان نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھالیں

19 فروری 2016
پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت کیا گیا ہے—بشکریہ پی آئی ڈی۔
پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت کیا گیا ہے—بشکریہ پی آئی ڈی۔

اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس میں وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ایران کےساتھ تجارت کا خواہاں

اعلامیے میں کہا گیا کہ پابندی اٹھانے سے پاک ایران تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونگے۔

اجلاس کے بعد ایران سے پابندیاں اٹھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خارجہ نے جاری کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے بعد پابندیوں سے متعلق گزشتہ تمام نوٹیفکیشن ختم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاک-ایران سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ، توانائی کے شعبوں میں تعلقات بحال ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے جوہری تفتیش کاروں نے ایران پر موجود عالمی اقتصادی پابندیوں کو اٹھانے کی اجازت دینے کی تجویز دی تھی۔

انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تفتیش کاروں نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے عالمی برادری سے ہونے والی رواں سال جولائی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے ہیں۔'

ایران میں دنیا کا چوتھا بڑا تیل کا ذخیرہ اور دوسرا بڑا گیس کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایران اور عالمی طاقتوں، جن میں روس، برطانیہ، فرانس، چین، جرمنی اور امریکا شامل ہیں، کے درمیان دو سال کے طویل سفارتی مذاکرات کے بعد جوہری معاہدہ تشکیل پایا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (3) بند ہیں

solani Feb 20, 2016 01:12am
Parosi per pabandi lagana koi achi baat to nahi.
Israr Muhammad khan Feb 20, 2016 03:27am
بہت اچھی خبر ھے لیکن پہلی فرصت میں ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا معاملہ طے کیا جائے تاکہ ملک میں توانائی کا بحران کم ھوسکے اور اگر انکی بجلی سستی ھو تو ان سے بلوچستان اور دیگر علاقوں کیلئے بجلی کے معاہدے بھی ھونے چاہئے
solani Feb 20, 2016 08:55am
Pakistan ko Iran se pura faida uthana chahea, Import Export se dono mulko ka faida hai. Waqt zaya n ho, or us waqt ka faida uthana chahea.