ریاض: سعودی عرب میں جاری موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ایک ہفتے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی سول ڈیفنس ایجنسی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتیں ریاض، مکہ، مدینہ، البہا، نجران اور جزان کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ انھوں نے 915 افراد کو امدادی سرگرمیوں کے دوران بچایا۔

سعودیہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دو افراد یمن کے سرحد کے قریب سعودی عرب کے علاقے جزان میں ہلاک ہوئے ہیں۔

الخباریہ نیوز چینل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ دو افراد پہاڑی ضلع میں سیلاب پانی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

سعودیہ کی ریڈ کریسنٹ نے علیحدہ رپورٹ کیا کہ ایک شخص جزان شہر سے 300 کلومیٹر دور البہا کے علاقے میں ہلاک ہوا۔

اس کے علاوہ 3 روز تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے البہا میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کا نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، ریاض میں سیلابی پانی سٹرکوں پر آنے کی وجہ سے اسکول بند کردیئے گے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں