'کراچی یو آر کِلنگ می' میں سوناکشی کا روپ

اپ ڈیٹ 01 جون 2016
سوناکشی فلم میں نور نامی ایک صحافی کا کردار ادا کریں گی—۔
سوناکشی فلم میں نور نامی ایک صحافی کا کردار ادا کریں گی—۔

صبا امتیاز کا ناول 'کراچی یو آر کِلنگ می' (Karachi, You're Killing Me) تو سب نے ہی پڑھا ہوگا، لیکن اگر اس کے مطالعے کا موقع نہیں ملا تو کوئی بات نہیں کیونکہ آپ جلد ہی اسے فلم کی صورت میں بھی دیکھ سکیں گے۔

بولی وڈ میں اس ناول پر ایک فلم بنائی جارہی ہے، جس میں مرکزی کردار دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی۔

سوناکشی فلم میں نور نامی ایک صحافی بنیں گی، فلم کی ہدایات سنہل سپی دیں گے۔

ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی اصل ناول سے کچھ مختلف ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ناول میں کراچی میں مقیم عائشہ خان نامی ایک خاتون کی کہانی بتائی گئی ہے جبکہ فلم میں ممبئی میں مقیم ایک 20 سالہ خاتون صحافی نور کی کہانی دکھائی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ خوبصورت کہانی نور نامی صحافی کے گرد گھومتی ہے جو رشتوں، کیریئر، خواہشات اور زندگی کی ترجیحات میں الجھی ہوئی ہے، ہر لڑکی خود کو نور کی جگہ پر تصور کرسکتی ہے۔'

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری فلم کی شوٹنگ ایک ہی شیڈول میں ہوگی، جسے اگست میں ختم کرلیا جائے گا۔

ناول 'کراچی یو آر کِلنگ می' کی مصنف صبا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم میں سوناکشی سنہا کے روپ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جس کے جواب میں 28 سالہ اداکارہ نے صبا امتیاز کا شکریہ ادا کیا۔

گذشتہ برس ستمبر میں ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے صبا نے کہا تھا کہ میرے خیال میں یہ بہت دلچسپ ہے کہ آپ کی کتاب پر کوئی فلم بنائی جائے اور میں یہ دیکھنے کو واقعی بے تاب ہوں کہ اسے ہندوستان میں کس طرح فلمایا جائے گا اور فلم کیسی بنے گی۔'

فلم میں سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی باقی کاسٹ ابھی فائنل نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ٹی سیریز کے آفیشل ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں