پوکیمون گو نامی گیم امریکا اور آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں ریلیز کی گئی اور اتنی زیادہ مقبول ثابت ہوئی کہ وہاں سرورز کریش ہوگئے جس کے باعث دیگر ممالک میں اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تاہم کچھ دنوں کے اندر ہی یہ موبائل augmented رئیلٹی گیم متعدد بڑی ایپس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور یہ اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ فی الحال یہ گیم آفیشلی طور پر صرف 2 ممالک میں ہی دستیاب ہے۔

یعنی اس گیم نے امریکا میں اتنے اینڈرائیڈ صارفین کو حاصل کرلیا ہے کہ معروف ایپ Tinder کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسی طرح روزانہ متحرک صارفین کی بات کی جائے تو اس نے ٹوئٹر کو بھی شکست دے دی ہے۔

اور ہاں اس گیم پر صارفین اوسطاً 43 منٹ اور 22 سیکنڈ کا وقت گزارتے ہیں اور واٹس ایپ، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ سمیت کوئی بھی ایپ اس کے مقابلے میں نظر نہیں آتی۔

واٹس ایپ میں یہ دورانیہ 30 منٹ، انسٹاگرام پر 25 منٹ، سنیپ چیٹ پر 22 منٹ اور میسنجر میں 12 منٹ تک ہے۔

اس گیم کو نیان ٹک نامی کمپنی نے Nintendo کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا۔

اگرچہ یہ گیم ابھی پاکستان میں دستیاب نہیں تاہم اسے اینڈرائیڈ صارفین کسی اے پی کے ڈاﺅن لوڈ سائیٹ سے اے پی فائل کی شکل میں حاصل کرکے انسٹال کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے اے پی کے مررر یا اے پی کے پیور جیسی سائٹس موجود ہیں تاہم اس گیم کی مقبولیت کے باعث نقصان دہ لنک والی فائلز بھی وہاں اس گیم کے نام سے موجود ہیں۔

تو زیادہ بہتر یہ ہے کہ یا تو باضابطہ طور پر ریلیز ہونے کا انتظار کریں یا اے پی کے فائل کا ریویو ڈاﺅن لوڈ سے قبل اچھی طرح چیک کرلیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں