اینڈرسن دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم میں شامل

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016
اینڈرسن گزشتہ ماہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: رائٹرز
اینڈرسن گزشتہ ماہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: رائٹرز

لندن: انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور لیگ اسپنر عادل رشید کی پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

جیمز اینڈرسن گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی انجری کے باعث ان فٹ ہوئے گئے تھے اور پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انھیں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

اینڈرسن نے ٹیم کے ساتھ نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور کاؤنٹی میچ میں اپنی ٹیم مانچسٹر کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

واضح رہے اینڈرسن انگلینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے باؤلر ہیں۔

دوسری جانب سے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی جو مئی کے اواخر میں انجری کے بعد واپسی کرتے ہوئے ساؤتھ پورٹ کے لیے میچ میں حصہ لے رہے ہیں اور 21 اوورز کرچکے ہیں۔

واضح رہے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد انگلینڈ دوسرے میچ میں اپنی ٹیم کے لیے سازگار وکٹیں بنانے کی کوشش کرے گا جس کو دیکھتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے واضح امکان ظا ہر کیا گیا تھا۔

جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس کی شمولیت کی صورت میں لارڈز ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے جیک بال اور وکٹ لینے میں ناکام رہنے والے اسٹیون فن کو باہر بٹھایا جائے گا۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں 22 جولائی کو شروع ہوگا۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کا 14 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑی پر مشتمل ہے۔

الیسٹر کک (کپتان)، ایلکس ہیلز، جوروٹ، جیمز وینس، گیری بیلنس، بین اسٹوکس، جونی بیئراسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، جیک بال اور اسٹیون فن، عادل رشید

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں